آسٹریلیا سے شرمناک شکست ، چیف سلیکٹر نے اہم کھلاڑی کو واپس بلانے کا عندیہ دیدیا

dsadsa

آسٹریلیا سے شرمناک شکست ، چیف سلیکٹر نے اہم کھلاڑی کو واپس بلانے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ میں سلمان بٹ اور محمد آصف کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کی وطن واپسی قومی ٹیم کیلئے دھچکا ہے، کامران اکمل کو فوری طور پر آسٹریلیا بھیجنے کی ضرورت نہیں ، قومی تیم انتظامیہ نے کامران اکمل کو طلب کیا تو بھیجیں گے، مصباح الحق کی وطن واپسی پر انکی ریٹائرمنٹ پر بیٹھ کر بات چیت کریں گے،محمد عامر اچھا با?لر ہے بدقسمتی سے آسٹریلیا مین توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔ بدھ کو فتح جھنگ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انضما م الحق نے کہاکہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد قوم افسردہ ہے،آسٹریلیا سے شکست پر سب تنقید کر رہے ہیں لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم نے بھی آسٹریلیا کو دبئی میں وائٹ واش کیا تھا,اپنی کنڈیش میں میزبان ٹیم ہمیشہ فائدہ اٹھاتی ہے۔انضمام الحق نے کہاکہ سلمان بٹ کی کارکردگی پر ہماری خصوصی نظر رکھی ہے،
قومی ٹیم میں سلمان بٹ کی واپسی اچھا ایڈیشن ہوگا،ہم محمد آصف اور سلمان بٹ سے متعلق معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی وطن واپسی قومی ٹیم کے دھچکا ہے،سرفراز کی کمی قومی ٹیم میں کمی محسوس ہو گی میں نے سرفراز کا متبادل دے دیاہے،وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پہلے سے ہی ٹیم کیساتھ ہیں،آسٹریلیا میں اگر قومی تیم انتظامیہ نے کامران اکمل کو طلب کیا تو بھیجیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مصباح ایک اچھے کپتان ہیں ، مصباح کی وطن واپسی پر ان کی ریٹائرمنٹ سے بیٹھ کر بات چیت کریں گے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہئیے، محمد عامر اچھا بالر ہے بدقسمتی سے آسٹریلیا مین توقعات پر پورا نہ اتر سکا ۔

شئیر کریں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

rio_olympics_opening_ceremo ریو میں 31 ویں اولمپکس مقابلوں کا باقاعدہ آغاز
24 عماد وسم نے ویسٹ انڈیز کے پرخچے اُڑ ا دیئے
MANCHESTER, ENGLAND - SEPTEMBER 07:  Pakistan celebrate after victory over England in the NatWest International T20 match between England and Pakistan at Old Trafford on September 7, 2016 in Manchester, England.  (Photo by Alex Livesey/Getty Images) ہر دلعزیز کھلاڑی پر پی سی بی نے بجلی گرادی
dsadda سرفراز احمد کی کمی، کپتان نے میچ سے پہلے اہم بات بتا دی
29 آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ، بھارت کا پہلا ، پاکستان بارے بڑی خبر آگئی
04 بھارتی کرکٹرز بھی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے