اوم پوری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے سوالات اٹھا دیے،مقدمہ درج

07

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی پولیس نے معروف اداکار اوم پوری کے انتقال کی حادثاتی رپورٹ درج کرلی ہے۔ اوم پوری کی وجہ موت طبعی ہے نہیں؟۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے سوالات اٹھا دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اوم پوری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ اوم پوری کے سر پر بائیں جانب ڈیڑھ انچ گہرا زخم پایا گیا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان کی موت کی اصل وجہ کیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اوم پوری کے انتقال سے متعلق شکوک و شبہات نے جنم لے لیا ہے کہ آیا ان کی موت واقعی دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی یا اس کی وجہ کچھ اور ہے؟۔ اس حوالے سے پولیس نے اوم پوری کے ڈرائیور اور قریبی دوست سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جو موت سے ایک روز قبل اوم پوری کے ساتھ تھے۔واضح رہے کہ اوم پوری جمعہ کے روز دل کا دوڑہ پڑنے سے چل بسے تھے۔ موت سے قبل رات کو ان کے قریبی ساتھ خالد قدوائی ان کے ساتھ ہمراہ تھے جن کا کہنا تھا کہ اوم پوری سابقہ اہلیہ نندیتا سے لڑائی کے بعد سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے جبکہ اوم پوری کی اہلیہ نے ان کی موت کا ذمہ دار دوست خالد قدوائی اور ڈرائیور کو قراردیا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مکمل تفتیش کے بعد ہی اصل وجہ کا تعین ہو پائے گا۔ ذرائع کے مطابق پولیس اس ضمن میں نندیتا اور اوم پوری کے بیٹے ایشان کو بھی شامل تفتیس کرے گی

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

DADSDAS وہی ہوا جس کا ڈر تھا،مومنہ مستحسن بارے افسوسناک خبر آگئی، مداح بے چین ہو گئے
aaa اداکار کی نئی تصویر دیکھ کر آپ یقین نہیں کرینگے
11 پریٹی زنٹا کوطیارے سے آف لوڈ کردیا گیا، وجہ بھی سامنے آگئی
50 اجے اور رنبیر کے درمیان مقابلہ، فاتح کون ؟بڑی خبر آگئی
dasds فلم سٹار میرا کی بلاول بھٹو بارے حیران کن پیشگوئی
21 تلاش ختم، میرا نے دولہا ڈھونڈ لیا، نام سامنے آگیا