اوم پوری کی موت کیسے ہوئی ؟ دوست نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

02

ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت کے معروف اداکار اوم پوری 66 برس کی عمر میں چل بسے۔بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکار اوم پوری 66 برس کی عمر میں چل بسے۔ اوم پوری کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی ہے۔ اوم پوری کے قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار کی موت کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ اوم پوری کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔واضح رہے کہ اوم پوری متعدد بھارتی فلموں کے علاوہ پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن تعلقات کے حامی تھے جس کی وجہ سے انہیں ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا بھی سامنا رہا جبکہ وہ کئی بار پاکستان کا دورہ بھی کر چکے تھے۔بھارتی اور پاکستانی فلموں کے علاوہ اوم پوری نے ہالی ووڈ اور برطانوی فلموں میں بھی کام کیا۔ اوم پوری نے اپنی شاندار اور منفرد اداکاری کے باعث بھارت کا چوتھا بڑا سویلین ایوارڈ پدما شری اپنے نام کیا جب کہ انہیں او بی ای ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

19 کرشمہ کپور کی دوسری شادی ۔۔۔ لڑکے کا نام سامنے آگیا
12 صبا قمرنے بھارت میں شادی کرلی؟
10 اداکارہ نے بھارتی اداکاروں کا اصلی چہرہ بے نقاب کردیا
121 کم کپڑے پہننے پر مجھے 40کوڑے مارے گئے ، جس کا بدلہ لڑکی نے کچھ اس انداز میں لیا، جانئے
Farah Khan معروف ہدایتکارہ نے اپنے ماضی کاپردہ چاک کردیا
dasdas سوناکشی سنہا کونسے معروف پاکستانی کرکٹر کی اہلیہ کی اولاد ہیں؟خبر جنگل میں آگ کی طر ح پھیل گئی