امریکہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے بارے بڑا فیصلہ سنا دیا

16

نیویارک(نیوز ڈیسک)اوباما انتظامیہ نے امریکہ پر گیارہ ستمبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کے بیٹے کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن امریکی شہریوں اور امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ اسامہ بن لادن کے جانشین ایمن الزواہری نے 2014 میں حمزہ بن لادن کو القاعدہ کا رکن قرار دیا تھا۔وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن نے 2015 میں ایک آڈیو پیغام میں مغربی دارالحکومتوں پر دہشت گردانہ حملوں کی بات کی تھی۔ گذشتہ سال بھی انھوں نے دھمکی دی تھی کہ امریکیوں کو ان کے گھر اور دوسرے ممالک میں نشانہ بنایا جائے گا۔ القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن 2011 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی خصوصی فورسز کے ایک حملے میں مارے گئے تھے۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے کسی شخص کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطلب ہوتا ہے کہ کوئی بھی امریکی شہری ان سے کاروبار نہیں کر سکتا اور امریکہ جہاں تک ممکن ہو ان کے اثاثے منجمد کر سکتا ہے

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

137 آسٹریلوی فضائی کمپنی کے انوکھے قوانین ، جان کر آپ یقین نہیں کرینگے
23 جیل میں قیدیوں کی لڑائی، 25 ہلاک، متعدد زخمی
SADSADS بھارتی وزیر داخلہ کو چوہدری نثار کا رویہ نہ بھایا بھارت جاتے ہی پاکستان کے خلاف رونا دھونا شروع کر دیا
umar قابض انتظامیہ کا ظلم وستم جاری ،میر واعظ عمر فاروق بارے تشویشناک خبر آگئی
63 مودی بھی حسینہ کے مداح نکلے،دوران تقریب کیا پوچھتے رہے؟جانئے
42 مذہبی تقریب کے دوران فائرنگ ، 3 سو افراد ہلاک