اظہر علی4رنز کے فرق سےکس کھلاڑی کا ریکارڈ نہ توڑ سکے ، جان کرآپ بھی حیران رہ جائینگے

میلبورن( نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار ڈبل سنچری کی بدولت اظہر علی نے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔پاکستان کے نائب کپتان نے 20 چوکوں کی مدد سے 205 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور آسٹریلین سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بنے۔اس سے قبل آسٹریلین سرزمین پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ماجد خان کو حاصل تھا جنہوں نے 1972 میں میلبرن کے مقام پر 158 رنز بنائے تھے۔اظہر علی نے اس اننگز کے ساتھ ایک اور منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کیا اور ایک سال میں دو ڈبل سنچریاں بنانے والے پاکستان کی تاریخ کے پہلے بلے باز بنے۔اس سے قبل انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرپل سنچری اسکور کی تھی۔لیکن اظہر علی صرف چار رنز کی کمی سے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر سب سے بڑی اننگز کا سر ویوین رچرڈز کا ریکارڈ نہ توڑ سکے، ویوین رچرڈز نے 1984 میں 208 رنز کی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔اظہر علی کسی غیر ملکی ٹیم کے اوپنر کی جانب سے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے اوپنر بن گئے، اس سے قبل ہندوستان کے وریندرا سہواگ نے 195 رنز بنائے تھے لیکن وہ اسے ڈبل سنچری میں تبدیل نہ کر سکے تھے

Facebook Comments

مزید

عرشی خان نے پشاور زلمی کی جیت پر تمام حدیں پار کر دیں،آفریدی بارے کیا گیا شرمناک وعدہ پورا کر دیا
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا آج سے آغاز، بوم بوم سمیت خطرناک نام شامل
بوم بوم کی شرمناک حرکت ! پاکستانی بلے باز کو کھری کھری سنادی
وہ کونسا ایونٹ ہے جو پاکستان ایک بار بھی نہیں جیت سکا؟ شاہد آفریدی بول پڑے
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم کرکٹر فائنل کیلئے منتخب
مصباح کہاں سے کہاں جاپہنچے؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے