اسمارٹ فونز سے ڈیلیٹ تصاویر کیسے واپس لائیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیا کبھی اسمارٹ فون یا ڈیجیٹل کیمرے پر آپ سے غلطی سے کوئی ایسی تصویر ڈیلیٹ ہوئی جس کے بعد آپ پریشانی کا شکار ہوگئے ہو؟اگر ہاں تو آپ واحد فرد نہیں جسے یہ تجربہ ہوا ہو ایسا اکثر لوگوں کے ساتھ ہوجاتا ہے اور ان کی سمجھ نہیں آتا کہ اپنی یادگار تصویر یا تصاویر کو واپس کیسے لایا جائے۔ مگر یہ جان لیں کہ ان ڈیوائسز پر ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر ہمیشہ کے لیے ختم نہیں ہوتیں بلکہ آپ انہیں واپس لاسکتے ہیں۔بس آپ کو طریقہ معلوم ہونا چاہئے۔ پہلے سب کچھ روک دیں اگر آپ کے اسمارٹ فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہوجائے تو فوری طور پر وائی فائی منقطع کردیں اور اسے ائیرپلین موڈ پر لاکر سلیپ پر ڈال دیں۔ اگر کیمرے میں ایسا ہوتا ہے تو اسے بند کرکے کارڈ کو باہر نکال لیں۔ ایسا کرنے سے دو چیزیں ہوتی ہیں، پہلی تو یہ کہ ڈیلیٹ ہونے کا عمل مکمل ہونے سے پہلے تھم جاتا ہے، دوسری یہ کہ اس سے ڈیوائس کو ڈیلیٹ فائلز کے ڈیٹا پر اوور رائٹنگ سے روکا جاسکتا ہے، ان کو واپس لانے کے لیے یہ بہت ضروری ہوتا ہے۔ کچھ بھی مت خریدیں ایسی متعدد اپلیکشنز ہیں جو ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر سے پریشان لوگوں کو اپنی جانب کھینچتی ہیں اور فری ٹرائل کے نام پر آزمانے کی دعوت دیتی ہیں، مگر ان تصاویر کی واپسی کے لیے کافی خرچہ ہوجاتا ہے، یہ ایپس مکمل طور پر فراڈ تو نہیں ہوتیں اور بیشتر کام بھی کرتی ہیں مگر وہ مفت نہیں ہوتا۔ اینڈرائیڈ فون صارفین کیا کریں اینڈرائیڈ فون پر ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کی ریکوری کے لیے بہترین مفت ٹول دستیاب ہے جسے DiskDigger کا جاتا ہے، جس کا بیسک فوٹو اسکین کافی موثر ثابت ہوتا ہے اور ڈیوائس کے cache میں موجود تصاویر کو باہر نکالتا ہے تاہم ان کا ریزولوشن ضرور متاثر ہوسکتا ہے ، تاہم اگر یہ کام نہ کریں تو پیڈ ایپ جیسے Dr. Fone for Android ضرور کارآمد ثابت ہوگی۔آئی فون صارفین کیا کریں گزشتہ سال آئی او ایس میں ‘ recently deleted ‘ کا اضافہ کیا گیا جہاں ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر 30 دن تک موجود رہتی ہیں، اس مدت کے دوران آپ وہاں سے تصاویر کو واپس فون کا حصہ بناسکتے ہیں، یہ فیچر آپ کو اس کے البم کے آپشن میں ملے گا۔ میموری کارڈ میں موجود تصویر کیسے واپس لائیں؟ میموری کارڈ سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصویر کو واپس لانے کے لیے بہترین ایپ Recuvaہے جو ونڈوز 10 پر مفت ہے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے اوپن کریں اور اپنے کارڈ کو کمپیوٹر سے منسلک کرکے سامنے آنے والی ہدایات پر عمل کریں۔

Facebook Comments

مزید

طاقتورترین بیٹری کاحامل سمارٹ فون
ایپل کے ایپ سٹور پر ایپس کی فروخت میں 40 فیصد اضافہ
زمین جیسا اب تک کا سب سے قریب ترین سیارہ دریافت
وہ گاڑی متعارف ! جس کو خریدنے کی خواہش ہر کوئی کر ے گا
اب موجیں ہی موجیں !اب بجلی کی تاروں میں تیز رفتار انٹرنیٹ حاصل کریں
بچ کے رہنا ، سمارٹ فون نے اپنے مالکان کی جاسوسی شروع کر دی