آدھا امریکہ پوری طرح تباہ ہونے والا ہے کیونکہ۔۔۔

amrica

آدھا امریکہ پوری طرح تباہ ہونے والا ہے کیونکہ۔۔۔“ سائنسدانوں نے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ امریکہ کی تباہی کی پیشگوئی کردی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے سال کے آغاز پر ہی امریکی ریاست کیلیفورنیا زلزلے کی زد میں آ گئی۔ 3.9شدت کے اس زلزلے نے کافی نقصان پہنچایا تھا لیکن اب ماہرین زلزلہ نے ایسی پیش گوئی کر دی ہے جس نے امریکیوں کو مزید خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں تین فالٹ لائنز موجود ہیں اور اس زلزلے کے نتیجے میں ان تینوں فالٹ لائنز پر انتہائی طاقتور زلزلے آنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ ممکنہ زلزلے کے جھٹکوں کے اس سلسلے کی شدت 8سے تجاوز کر سکتی ہے، جو ہر چیز نیست و نابود کر دے گی۔
برٹش جیولوجیکل سروے کے سائزمالوجسٹ ڈاکٹر راجر مسون کا کہنا تھا کہ ”کیلیفورنیا میں براؤلے کا یہ علاقہ انتہائی پیچیدہ فالٹس کے اوپر موجود ہے۔ اگر براؤلے کے شمالی اور جنوبی زونز ایک ساتھ زلزلے کا شکار ہوگئے تو یہ زلزلہ قیامت خیز ہو گا۔ چھوٹے زلزلوں کے ردعمل کے تسلسل سے ان دونوں خطوں میں بیک وقت زلزلہ آنے کا امکان بڑھ گیا ہے، جس کی زد میں لاس اینجلس اور سین ڈیاگو جیسے بڑے شہر بھی آئیں گے۔“ واضح رہے کہ گزشتہ صدی میں کیلیفورنیا میں سب سے بڑا زلزلہ 1906ءمیں آیا تھا جس میں 3ہزار لوگ ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سین فرانسسکو کا 80فیصد علاقہ تباہ ہو گیا تھا۔
سورس: ڈیلی پاکستان
شئیر کریں

Facebooktwittergoogle_plusredditpinterestlinkedintumblrmail

مزید

12 تیز بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، 12 ہلاک
3 پاکستان کا کڑا وار ۔۔ ۔ مودی سرکار کے طوطے اُڑ گئے
09 مسجد کے قریب خوفناک دھماکہ،14 افراد جاں بحق
13 ملکہ برطانیہ محافظ کی گولی سے بال بال بچ گئیں
139 مظالم سے توجہ ہٹانے کی بھارتی سازش بےنقاب
sdasd بھارت پر قیامت ٹوٹ پڑی ، خوفناک دھماکہ ، کئی ہلاکتیں اور زخمی ہو گئے